20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر سٹی نے فائنل مقابلے میں برازیلین کلب فلومیننس کو شکست فاش دیتے ہوئے فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنے کا اعزز حاصل کرلیا۔

فیفا کلب عالمی کپ کا فائنل پوری طرح سے یکطرفہ ثابت ہوا، انگلینڈ کی سائیڈ مانچسٹر سٹی نے فائنل میں برازیلین کلب فلومیننس کو 0-4 سے شکست دیتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فاتح سائیڈ نے جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کردیا، جولیان الواریز نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

ناکام سائیڈ نے اس وقت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری جب 27ویں منٹ میں برازیلین کلب فلومینیز کے نینو کے اون گول سے مانچسٹر سٹی کی برتری 0-2 ہوگئی۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈین نے دوسرے ہاف میں اپنی ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں جولیان الواریز نے ٹیم کا چوتھا اور اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔

فیفا کلب ورلڈکپ جیتنے والی مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ساؤتھ امریکن چیمپین برازیلین کلب فلومیننس کی کارکردگی فائنل میں واجبی رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں