تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مانچسٹر، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک

لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، این ایچ ایس اب تک 29764 افراد کے ٹیسٹ کرچکا ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائی کمیشن لندن کے مطابق ہائی کمیشن کی سروسز غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گی، دفتر کے باہر نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام مزید ہدایات آنے تک آن لائن سروسز سے استفادہ کریں، عوام کو ہائی کمیشن سروسز دوبارہ کھلنے کی اطلاع دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: برطانیہ نے آئی ایم ایف کی مدد کا اعلان کر دیا

ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اہلکار کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے آئی ایم ایف کو 15 کروڑ پاؤنڈ فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہیں سکا ہے، اب تک ہلاکتیں 4,638 تک پہنچ چکی ہیں، جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 126,623 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 31 فی صد اضافہ ہو گیا ہے اور ہلاک افراد کی تعداد صرف ایک دن میں 196 سے 827 ہو گئی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں