تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت سے علیحدگی اختیار کرنے والی ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت کا بڑا اقدام

لندن: بھارت سے علیحدگی اختیار کرنے والی ریاست منی پور کی جلا وطن حکومت نے سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت نے اتوار کے روز ویب سائٹ کے افتتاح کا اعلان کیا۔

ویب سائٹ کا افتتاح آزاد ریاست منی پور کونسل کے وزیراعلیٰ یامبین بائرن نے کیا، جس کے ذریعے  ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت دنیا تک اپنی آواز پہنچائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ ریاست کے اہلکاروں نے لندن میں جلاوطن ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں بھارتی ریاست منی پور کے مہا راجہ کے نمائندوں نے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، عالمی دنیا اور بھار ہماری ریاست کو تسلیم کرے اور ہمیں بھی جینے کا حق دے۔

مزید پڑھیں: ریاست منی پور نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اس موقع پر وزیراعلٰی ریاست منی پور کونسل یامبین بائرن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، مہاراجہ کا محل ہماری ریاست کا مرکزی دفتر ہوگا۔

مہاراجہ منی پور کے نمائندوں نے اپیل کی  تھی کہ ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے، یامبین بائرن نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اس سلسلے میں ملکہ برطانیہ کو قراردار پیش کریں گے۔

بعد ازاں ریاست منی پور کونسل کے وزرا کے ڈیکلریشن آف انڈیپینڈینس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -