جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

منشا پاشا نے آغا علی سے پرانا بدلہ لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے اداکار آغا علی سے بدلہ لے لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا اپنے ساتھی اداکار آغا علی کی مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی اور کہا کہ یہ وہ بدلہ ہے جو آپ نے میرے ساتھ مجھے بنا بتائے کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر آغا نے منشا کی ایک سنیپ چیٹ فلٹر لگا کر ان کی ویڈیو بنائی تھی آج کی یہ ویڈیو اس کا جواب ہے۔

آغا علی اس بات پر مسکرا دیتے ہیں اور انہیں ویڈیو بنانے سے منع کرتے ہیں لیکن اداکارہ باز نہیں آتی۔

ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ”آغا علی کی اسنیپ چیٹ کے فلٹر میں مزاحیہ فلٹر لگا کر ویڈیو بناتے ہوئے منشا پاشا کی طرف سے وہ بدلہ ہے جو انہوں نے ایک مرتبہ ان کے ساتھ کیا تھا‘

ان دونوں کی یہ مستی بھری ویڈیو سوشل صارفین کو پسند آ رہی ہیں اور جس کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں فنکاروں کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں