تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

‘فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا’

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انشاللہ ان کو گھروں سے نہیں نکلیں دیں گے انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائبرکرائم کا قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔

‘فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا’

ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسےمیں تاریخ رقم کریں گے 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی وزیراعظم شہبازشریف مصروفیات نہ ہوئی تو جلسےمیں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا اسلام آباد نہ آنے دینےکا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

Comments