تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مردان میں سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم دہشت گرد ہلاک

مردان : ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کی کارروائی جاری ہے، مزید دو دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن ٹیم کےعلاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ سےحملہ اور فائرنگ شروع کردی۔

حکام کے مطابق ہینڈ گرنیڈ حملےاورفائرنگ سے آپریشن ٹیم محفوظ رہی تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، آپریشن ٹیم کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سے تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے نام سے ہوئی، دونوں دہشت گرد مردان،چارسدہ کےمتعدد دہشت گردی کےمقدمات میں مطلوب تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملوں،بھتہ خوری میں ملوث تھے،دہشت گردوں نےچارسدہ عمرزئی میں کانسٹیبل بلال،مزمل شاہ کوشہید کیا تھا

اسکے علاوہ دہشت گردوں نےعلاقہ تنگی چارسدہ میں کانسیٹبل زرمست کوشہید کیا تھا،دہشت گرد سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کےقبضےسےدو پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ،ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے،دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےہے۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -