تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، عمران خان نہ پہنچ سکے

مردان: خیبر پختونخوا کے مہمان نواز شہر ضلع مردان میں وزیر تعلیم کے پی نے تعلیمی بورڈ کے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پہنچنا تھا لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورۂ مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ ساتھ بے نظیر چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے تاہم وہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث نہیں آسکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح وزیر تعلیم خیبر پختونخوا عاطف خان نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

عاطف خان نے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق


کے پی کے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس میں عالمی سطح کے تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولت ہوگی، کمپلیکس کی وجہ سے ضلع کے اندر نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھے گا۔

عاطف خان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے، عمران خان کو بھی نام پر اتفاق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -