21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ماریہ ملک کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ماریہ ملک نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماریہ ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈرامہ شوٹنگ۔‘

- Advertisement -

وہ وائرل ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’گھر کا کام کرنے سے کوئی مر تھوڑی جاتا ہے پر میں رسک ہی کیوں لوں۔‘

ماریہ ملک نے چند گھنٹوں قبل کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ماریہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’سبرینا‘ کا کردار نبھایا تھا، مرکزی کاسٹ میں علی انصاری، زویا ناصر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں