تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ماریہ کیری کا سعودیہ میں پہلا میوزک کنسرٹ

ریاض : سعودی عرب میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ماریہ کیری نے میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق میوزک کنسرٹ کے لیے سعودی عرب آنے والی گلوکارہ ماری کیری نے کنگ عبداللہ اقتصادی شہر میں منعقدہ رنگا رنگ میوزک کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا تو ریزوٹ ’ماریہ ماریہ‘ کی صداؤں گونج اٹھا۔

ماریہ کیری نے بیلا سن ریزوٹ میں منعقدہ میوزک کنسرٹ کے دوران شائقین کے ہجوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ لوگوں کے درمیان آکر بہت خوشی ہورہی ہے‘۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ سے پابندی ختم ہونے کے بعد ماریہ کیری پہلی انٹرنیشنل گلوکارہ ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ بکھیرے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کی شاندار پرفارمنس کے بعد ماریہ کے پرستاروں نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپر اسٹار کو اسٹیج پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 21 سالہ فیصل نامی نوجوان کا کہا کہ میں نے ریاست میں پہلی مرتبہ کنسرٹ دیکھا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شائقین کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید گلوکار بھی سعودی عرب میں میوزیکل شو کریں، ہم پاپ میوزک کے مدح ہیں۔

سعودی شہریوں کا کہنا تھا کہ ماریہ ایک لیجنڈ ہیں، ہم گلوکارہ کے بے حد شکر گزار ہیں وہ سعودی عرب تشریف لائیں، ہمیں امید ہے مسقتبل میں مزید غیر ملکی بھی موسیقار بھی سعودیہ میں پرفارم کریں گے۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں ماریہ کیری کے میوزیکل شو میں شریک ہوئے اور گلوکارہ کے کلاسیکل گانوں پر تقص بھی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے بعد وسیع پیمانے پر اصلاحاتی عمل شروع ہوچکا ہے جس سے مملکت کی مختلف صنعتوں پر اثر پڑنا شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں ایک عرصے سے بند سعودی سینما کی بھی واپسی ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -