ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان کی بہادری و جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی!

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نشان حید کا اعزاز پانے والے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالک جان کی دفاع وطن کے لیے بہادری و جرات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی!

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مجھ سمیت قوم حوالدار لالک جان شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، قوم کے نڈر سپوت نے مادرِ وطن کا دفاع کرنے کے لیے بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔

- Advertisement -

شہبازشریف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا وطن کے دفاع کا معاملہ، غازیوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم کے مطابق شہدا اور غازیوں نے قومی نظریے، ملکی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا، اللہ سے دعا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید سمیت تمام شہدا کے درجات بلند کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں