تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: اسکول میں فائرنگ، 2 طالب علم زخمی

واشنگٹن: امریکا میں مسلح نوجوان نے اسکول میں داخل ہوکر طلباء پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے، تاہم موقع پر موجود پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں منگل کی صبح 17 سالہ حملہ آور نے خودکار اسحلے سے گریٹ ملز ہائی اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، اسکول میں موجود سیکیورٹی افسر کی جوابی کارروائی سے متعدد جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔

پولیس حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ’پولیس افسر بلاین گیسکِل نے اسکول پر حملہ کرنے والے شدت پسند نوجوان کے خلاف جس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کرجوابی کارروائی کی ہے وہ قابل تحسین ہے، اگر اسی طرح کی کارروائی گذشتہ ماہ پارک لینڈ کے اسکول میں حملہ کرنے والے شخص کے خلاف کی جاتی تو اتنا جانی نقصان نہیں ہوتا‘.

پولیس اہلکار بلاین گیسکِل کی فائل فوٹو

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹریننگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے، گیسکل نے بالکل اسی طریقے سے حملہ آور کے خلاف کارروائی کی ہے‘۔

میری لینڈ پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ شروع ہوتے ہی پولیس افسر گیسکِل نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کے خلاف جوابی فائرنگ کی‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حملہ آور کی ہلاکت خودکشی تھی یا وہ پولیس افسر کی گولی کا نشانہ بنا‘۔

میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کا کہنا تھا کہ ’پولیس اہلکار گیسکل بہت ہی قابل افسر ہے، جِسے پولیس کے خصوصی دستے میں شامل ہونا چاہیے‘پولیس اہلکار نے حادثہ رونما ہوتے ہی بروقت کارروائی کرکے درجنوں قیمتی جانیں بچائی ہیں‘۔

لیری ہوگن کا مزید کہنا تھا کہ’ حملہ آور نے اسکول میں داخل ہوکر تدریسی عمل شروع ہونے سے قبل کلاس میں موجود طلبہ و طالبات پر پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو طالب علم زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں 16 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹر کے مطابق خاتون طلبہ کی حالت اب بھی نازک ہے لیکن زخمی ہونے والے 14 سالہ طالب علم کی حالت پہلے بہتر ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں اس سے قبل اسکولوں میں فائرنگ کے 17 واقعات ہوچکے ہیں جس میں درجنوں لوگ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


امریکا: اساتذہ کو مسلح کرنے کا متنازع بل فلوریڈا اسمبلی سے منظور


خیال رہے کہ 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات نے وائٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کا یہ سلسلہ وقتاً فوقتاً اب بھی جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -