تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مریم اورنگزیب کی ایف آئی اے کے خلاف ہرزہ سرائی

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو نوٹس بھیجنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے  خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کی جانب نوٹس بھجوانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے، حمزہ شہباز 22 مہینے جیل میں گزار کر آئے، جس بنیاد پر نوٹس بھیجا گیا وہ تمام چیزیں 58 والیمز میں شامل ہیں‘۔

مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ ’ہر اثاثہ دستاویز میں ظاہرشدہ ہے،جس پر آج  تک کوئی اعتراض نہیں ہوا، نیب کے بعد ایف آئی اے کے  ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل  کیاجارہاہے جبکہ ان تمام سوالات کےجواب حمزہ شہباز 58 والیمز میں دےچکے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جن جائیدادوں کاذکرکیاجارہا ہے، وہ پہلے ہی قانونی عمل کاحصہ ہیں، ایف آئی اےذاتی ملازم نہ بنے بلکہ ریاستی ادارے کے طور پر کام کرے، کیا دہری سزا کے قانون سےایف آئی اے، نیب اور عمران خان لاعلم ہیں‘۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اسی کیس کی 2سال نیب کے ذریعے تفتیش کی گئی اور حمزہ شہباز کو قید میں رکھا گیا، الزامات کی حقیقت لاہور ہائی کورٹ کے فیصلےمیں  درج ہے ‘۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ’آخر ایف آئی اے، نیب اور عمران خان چاہتے کیا ہیں؟ کیونکہ حمزہ شہبازکیخلاف احتساب عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجاسکا  جبکہ لاہورہائی کورٹ میں کوئی ثبوت اور شواہدپیش نہیں کیے جاسکے ، نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کے ذریعے نیا  تماشا کیاجارہا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -