اشتہار

ایوان صدر ’’ایوان سازش‘‘ بن چکا ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت ایوان صدر ’’سازش کا ایوان‘‘ بن چکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں ایوان صدر کو سازش گاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر سازش کا ایوان بن چکا ہے۔ صدر عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر انتخابات کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کو ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے۔ صدر نے آئین شکنی کی تو انہیں آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ کیلیے صدر آئینی کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کی اپیل

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کسی ایک جماعت کے ساتھ سازباز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت کی وفاداری آئین کے ساتھ ہونی چاہیے۔ وہ قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں