اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر نجی زندگی کے بارے میں سوال کرنے پر مداح پر بھڑک اٹھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں مداح نے مریم نفیس سے سوال پوچھا تو اداکارہ ہکا بکا رہ گئیں۔
انسٹاگرام صارف نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ ’دوسرا بچہ کب۔‘
اداکارہ نے غصے میں جواب دیا کہ ’کیا آپ دائی ہیں۔‘ یہ حیران کن ہے کہ لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ کب سیکھیں گے کہ ایسے سوال نامناسب ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نفیس کے ہاں رواں سال 18 مارچ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری دنیا اب بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، ملیے ہماری دنیا سے یہ سید عیسیٰ امان احمد ہیں۔
مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، نام بھی بتادیا
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتے سے کچھ زیادہ وقت ہو گیا ہے لیکن اس کی پیدائش رمضان میں ہوئی ہے، اس نے آتے ہی ہمیں اپنی محبت میں جکڑ لیا ہے۔