تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’ہم بُرے ہیں ہم سے دور رہیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ تصاویر میں نہایت خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مریم نفیس نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں شعر بھی لکھا ’آپ اپنی اچھائیوں میں مشہور رہیں، ہم بُرے ہیں ہم سے دور رہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

اداکارہ نے آدھے گھنٹے قبل ہی یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اداکارہ کے شعر کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے تنقید کرنے والے صارف کو اپنی پروفائل ان فالو کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ نے قربانی کے جانوروں سے متعلق پوسٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی نصیحت کی تھی کہ جس میں جانوروں سے حسن سلوک سے پیش آنے کا کہا گیا تھا۔

مریم نفیس کی شیئر کردہ تصویر پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل تھی جس میں ایک بچے کو بکرے کے کان پکڑ کر گھماتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ اسی تصویر کے دوسرے حصے میں بکرا ٹانگ پھیلا کر بیٹھا اور کہہ رہا ہے کہ میری ٹانگوں میں بہت درد ہورہا ہے۔

مریم نفیس نے کیپشن میں کہا کہ یہ بات کو واضح ہے کہ بچے قربانی کے جانور کے ساتھ بہترین وقت گزارتے ہیں لیکن ساتھ ہی بچے جانور سے پیار محبت سے پیش آئیں یہ ذمہ داری بھی ہماری ہے۔

Comments

- Advertisement -