اشتہار

’مریم نواز آڈیو ویڈیو پروڈکشن ایکسپرٹ ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آڈیو ویڈیو پروڈکشن کی ایکسپرٹ مریم نواز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کی آڈیو بھی ٹیپ ہو رہی ہیں جو شرم کا مقام ہے، یہ لو گ عمران خان کو کسی طریقے سے شکست نہیں دے سکتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کیلیے جنگ کا ماحول بنا دیا گیا، 24 گھنٹے ظلم اور تشدد کا بازار گرم رکھا گیا، ہمارے کارکنوں، بچوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا، عوام عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں، ان سے یکجہتی کیلیے کھڑے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کہتے تھے کہ پی ٹی آئی برگر پارٹی ہے مگر اس کے اندر لوہے کے چنے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے پہلے ہر عدالت جاتے رہے ہیں، اب وقت آگیا کہ قانون کی بالادستی، آئین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اب ہر ایک بہانہ کر رہا ہے کہ الیکشن نہیں کرا سکتے، آئین میں صاف لکھا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں