اشتہار

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس کی وردی پہننے پر ایک شہری عدالت پہنچ گیا اور ان کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تو بحث شروع ہو گئی تھی تاہم آج ایک شہری عدالت پہنچ گیا۔

لاہور کے ایک شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پولیس وردی پہننے پر مقدمہ دائر کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز  کے ایک تقریب میں پولیس وردی پہن کر شرکت کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث میں ن لیگ بھی کود پڑی تھی۔

مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر، ن لیگ نے دلچسپ تصویر شیئر کر دی

مسلم لیگ ن کے ایکس آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریف کی 80 کی دہائی میں بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پولیس وردی پہنی ہوئی تصویر کے ساتھ مریم نواز کی حالیہ تصویر پوسٹ کی گئی تھی اور لکھا تھا کہ بیٹی اپنے باپ کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں