تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جلسے کی کامیابی پر مریم نواز کی مبارک باد

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے کی کامیابی پر عوام اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں شامل تمام جماعتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ یہ کہتے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ عوام کی سمجھ میں نہیں آتا‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتے تھے پانچ لوگ نعرہ لگادیں تو میں چلا جاوں گا، اب خود جانا ہے یا پاکستان کی عوام تمہیں باہر اٹھاکر پھینک دیں۔

نائب صدر مسلم لیگ نواز نے کہا کہ آج اس ماں کا مقدمہ لیکر آئی ہوں جو مہنگائی میں پس رہی ہے، کیا آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے، آج غریبوں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج جسٹس قاضی فائز اور جسٹس شوکت عزیز کا مقدمہ لیکر آئی ہوں، آج میڈیا کی زبان بندی کا مقدمہ لیکر آئی ہوں۔

کچھ دن پہلے سرکاری ملازمین ہزاروں کی تعداد میں ریڈزون میں بیٹھے تھے، لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہی ہیں۔

مریم نواز نے سوالیہ انداز میں کہا کہ منتخب نمائندوں کو تو ایک اقامے پر نکال دیا جاتا ہے، منتخب نمائندوں کی 3،3 نسلوں کا حساب ہوتا ہے اور منتخب نمائندوں پر ارشد ملک جیسے جج لگادئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے حکومت آنی اور جانی چاہیے اور کسی کو حق نہیں ہونا چاہیے، حساب کتاب عوام نے کرنا ہے کوئی اور کرتا ہے تو یہ طاقت اس سے چھیننا ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں کہتے تھے سسلین مافیا، اب پتہ چلا مافیا کیا ہوتا ہے، پہلے چیزیں غائب کرتے ہیں پھر قیمتیں بڑھا کر چیزیں واپس لے آتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

Comments

- Advertisement -