اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مریم نواز کا لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی ٹاپ فائیو آئی ٹی کمپنیوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دنیا بھر کی ٹاپ فائیوآئی ٹی کمپنیوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

آئی ٹی ، ایجوکیشن سٹی ٹوئن ٹاورز کیلئے جدیدترین ماڈیولر ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماڈیولرٹیکنالوجی کے ذریعے 10ماہ میں ٹاورز کی تعمیر مکمل کی جائے گی، ٹوئن ٹاورز میں 6سے 8ہزار تک افراد کی گنجائش ہو گی۔

- Advertisement -

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹیکنالوجی حب قائم کرنے کے لئے تمام تر سہولتیں دی جائیں گی ساتھ آرٹیفشل انٹیلی جنس،مشین لرننگ اور چپ ڈیزائننگ کی ٹریننگ کا اہتمام کرینگے۔

لاہورمیں فری وائی فائی پراجیکٹ کے آغاز کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ، پنجاب کے دیگر شہروں میں بتدریج فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں