تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان آج اسمبلی توڑ دیتے تاریخ دینے کا کیا مطلب ہے؟

یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد اس کے ردعمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے دھرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، اقتدار ختم ہونے کے دکھ میں عمران خان ذہنی مریض ہوچکے ہیں، ان کا کھانا پینا ان ہی دو اسمبلیوں سے جڑا ہے، آج اسمبلی تحلیل کرنے کے بجائے دوبارہ تاریخ دے دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 4سال لوٹ مار کی، ان کو معلوم تھا کرسی نہیں ہوگی تو ڈاکے پکڑے جائیں گے، آج وہ دن آگیا کہ ان کے ڈاکے پکڑے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت پر الیکشن کا انتظار اس لیے نہیں کررہے کہ ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں، انہیں اب 190ملین روپے اور سائفر کے ذریعے قومی سلامتی سے کھیلا گیا اس کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018میں جو ان کو معیشت ملی تب ملک ترقی کررہا تھا، ملک میں سی پیک تھا، ہم نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ ختم کی، موٹر ویز بن رہے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ جنرل باجوہ نے کیا تو ان کو ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟  جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اس وقت اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟

اگر یہ سب کچھ جنرل باجوہ نے کیا تو ان کو بند کمروں میں لے کر جاکر ان سے ڈیل کی بات کیوں کی، اپنے دور اقتدار میں آپ کے پاس ہر چیز کا اختیار موجود تھا، یہ جاتے ہوئے پاکستان کو تباہ کرنے کا منصوبہ مکمل کرکے گئے۔

مزید پڑھیں : عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

آپ نے آئین شکنی اپنے وزرا سے کرائی، ان کاصرف ون پوائنٹ ایجنڈٖا ہے کہ این آراو مل جائے۔ اسمبلیوں تحلیل نہ کرنے کا مقصد یہ تو نہیں کہ آپ اس دن عدم اعتماد کی طرح انتظار کررہے ہیں؟

Comments

- Advertisement -