تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست میں میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح خاتون کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے ادویہ کے ایک اسٹور کے تقسیمی مرکز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، خاتون نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح خاتون ادویہ کی تقسیم کار کمپنی میں عارضی ملازمہ تھی اور سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہی تھی، اس کا کمپنی سے کسی معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح نو بجے پیش آیا، حملہ آور خاتون کی شناخت 26 سالہ سنوچیا موسیلے کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

رائٹ ایڈ کمپنی کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی میں تقریباً ایک ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، وہاں دوا ساز اداروں اور مینوفیکچرز سے آنے والی ادویات اور دیگر مصنوعات وصول کی جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ تقسیمی مرکز کی بنیادی عمارت سے متصل پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک مسلح شخص نے ایک عدالتی عمارت میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے مسلح شخص کو ہلاک کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -