سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مسجد نبویﷺ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 ملین سے زائد زائرن کی آمد ہوئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی میں پچھلے ہفتے آنے والی زائرین کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار395 زائرین رہی، مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کے لیے تمام تری سہولتیں فراہم کیں۔
اس سلسلے میں مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے بتایا کہ کہ مذکورہ ہفتے کے دوران 5 لاکھ 87 ہزار 360 افراد نے سلام پیش کیا ہے جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار 923 افراد نے روضہ میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
انتظامیہ نے زائرین کی رہنمائی کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آنے والے 959 زائرین کی ان کی اپنی زبانوں میں رہنمائی کی گئی۔
مسجد نبویﷺ کہ زیارت کے لیے آنے والے لوگوں کو 24 ہزار 53 لیٹر زمزم پیش کیا گیا جبکہ اس عرصے کے دوران لیباٹری ٹیم نے زمزم کے 48 نمونوں کا معائنہ بھی کیا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ پیر اور جمعرات کو ایک لاکھ 69 ہزار 382 افراد کو روزہ افطار کرانے کی سعادت حاصل کی گئی ہے۔