تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیس کیلئے چیلنج بننے والا نقاب پوش چور گرفتار

کویت سٹی : صرافہ بازار (جیولری مارکیٹ) کے دکانداروں اور پولیس کے لیے مصیبت بننے والا نقاب پوش چور گرفتار ہوگیا، پولیس اور دکانداروں نے چور کو ‘نقاب پوش پروفیسر’ کا نام دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم ایک ہفتے کے دوران صرافہ بازار کی 13 دکانوں کو اپنا شکار بناچکا تھا اور 14 واں شکار کررہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی کویتی شہری ہے جس نے تمام دکانوں کو لوٹنے کےلیے ایک ہی طریقہ کار اختیار کیا جس سے پولیس کو پتہ چلا کہ چور ایک ہی فرد یا گروہ ہے۔

پولیس نے چور کو گرفتار کرنے کےلیے حکمت عملی تیار کی اور سادہ لباس اہلکاروں کو چوکیدار بناکر چھوڑ دیا، جیسے ہی چور نے 14 ویں دکان کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی تو سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کی گاڑی کی تلاشی لی تو اندر سے واردات میں استعمال ہونے والی اشیاء برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی سے مختلف نقاب اور کپڑے بھی برآمد ہوئے جو ملزم واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سے اپنی شناخت چھپانے کےلیے استعمال کرتا تھا۔

ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم دن کے اوقات میں دکان کی ریکی کرتا تھا اور رات کو منتخب دکان میں کوٹ مار کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملزم نے 12 ایکسچنج کا صفایا کیا جبکہ ایک سے زائد دکانوں میں نقب زنی کی۔

Comments

- Advertisement -