تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماسک اور دستانے کرونا کے خطرات بڑھا دیتے ہیں، تحقیق

پیرس: فرانس کے طبی اور تحقیقی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سرجیکل ماسک اور دستانے کسی بھی شخص کو کرونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتے بلکہ یہ وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

فرانسیسی ماہرین نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مطالعاتی تجزیہ کیا جس کے دوران متاثرین کا ڈیٹا اور دیگر کوائف جمع کیے گئے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ ماسک یا دستانوں کا استعمال کرونا وائرس سے بچاؤ کے بجائے اس میں مبتلا ہونے کے خطرات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کرتے ہیں یہ اُن کاذہنی اختراع ہے حالانکہ ماسک کے آلودہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے رائے دی کہ اگر لوگ اپنا چہرہ چھونے سے اجتناب نہیں کرتے تو وائرس سے بچنے کیلئے دستانے پہننے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، چین میں صورت حال قابو، 2 روز میں دو کیسز رپورٹ

ماہرین کے مطابق متاثرہ علاقے میں گھومنے یا کھلی فضا میں آنے کے بعد جراثیم ماسک اور دستانوں میں داخل ہوجاتے ہیں اور جب انہیں استعمال کیا جائے تو پھر یہ انسانی جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ دستانے صاف ستھرے ہاتھوں کا متبادل نہیں ہوسکتے لہذا شہری ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش صابن یا کسی اور چیز سے ہاتھ دھوئیں، اگر ضرورت پڑنے پر ماسک یا دستانے استعمال بھی کریں تو انہیں دوبارہ دھو کر ہی استعمال کریں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر یورپی ممالک اٹلی، اسپین اور فرانس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کووڈ 19 کا مرکز قرار دیا اور چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کروناوائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید475افرادہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 2978 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آج سامنے آنے والے کیسز کے بعد اٹلی میں مریضوں کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر جاری کی گئیں اُن میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بار بار ہاتھوں کو دھوئیں، چہرہ چھونے سے گریز کریں، سماجی رابطوں کو کم کر دیں اور ان میں فاصلہ رکھیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک میں ماسک صرف اس صورت میں استعمال کیا جائے جب شبہ ہو کہ آپ یا دوسرا شخص اس وائرس سے متاثر ہے، اپنی حفاظت کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Comments

- Advertisement -