پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مولانا ڈاکٹر عادل خان قتل، مفتی تقی عثمانی کی عوام سے پرامن رہنے کی ایپل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مولانا  ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتی تقی عثمانی کا پنے بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ سازش کو ناکام بنانا ہوگا کیونکہ مجرمانہ قتل ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کافرض ہے کہ ڈاکٹرعادل کےقاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائے۔

یاد رہے کہ آج شام ساڑھے سات بجے کے قریب مولانا عادل کی گاڑی پر شاہ فیصل نمبر دو میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مولانا کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں: بھارت علما کو قتل کرواکر شیعہ سنی فسادات کرانا چاہتا ہے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: ’مولانا عادل کو تھریٹ نہیں تھے، واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے‘

آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے میں مولانا کے قریبی عمیر نامی ساتھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے تعاقب کے بعد مولانا کو نشانہ بنایا۔

نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

وفاق المدارس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مولانا کا نماز جنازہ کل صبح 9 بجے جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب روڈ پر ادا کیا جائے گا جبکہ تدفین جامعہ فاروقیہ حب میں جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں