13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعت کے عسکری ونگ سے ہونے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے کرائے کے قاتلوں کو معاوضہ ادا کرنے والے شخص تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اجرتی قاتلوں کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعت کے عسکری ونگ سے تھا، علی اکبر،شاہد ماضی میں اپنی جماعت کیلئے ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان جیل سے رہا ہوئے تو معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئےاجرتی قاتل بن گئے۔

خیال رہے ولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول ماضی کی وارداتوں سےمیچ نہ ہوسکا، صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کےذریعےحدف کونشانہ بنایاگیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھی جبکہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا، گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

بعد ازاں کراچی پولیس نے صوفی عبدالقیوم کے قتل کی وجہ زمین کا مسئلہ قرار دیا تھا ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی عبد القیوم کا قتل مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ زمین کا مسئلہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں