منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تلمبہ: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جوان بیٹے کی موت دیکھنا وہی جانتا ہے جس پر گزری ہو، جو زخم لگا وہ بہت گہرا ہے، اللہ کی رضا پر راضی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو اللہ نے جوانی میں بلا لیا، میں اور میرا خاندان اس کی رضا پر راضی ہیں، عاصم جمیل میرا سب سے لائق اور نیک بیٹا تھا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عاصم غریبوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا تھا، بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی ہے، اللہ کی امانت تھی، اس نے اپنے پاس بلا لیا۔

واضح رہے کہ مولاناطارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر آر پی او ملتان نے بتایا تھا کہ عاصم جمیل نے خود کو سینے پر گولی ماری۔

آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا، فوٹیج میں عاصم کو خود کو گولی مارتے دیکھا، واقعے کے وقت عاصم جمیل جم میں ایکسر سائز کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں