اشتہار

نو مئی واقعات کی تحقیقات : عمران خان کی شام 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شام 4بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی متوقع ہے، جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا ہے، نوٹس عمران خان کو موصول ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں جے آئی ٹی عمران خان سے جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ پر تفتیش کرے گی۔

عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

واضح رہے 9مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں ، جو عمران خان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں بیان ریکارڈ کریں گی۔

یاد رہے حکومت نے عمران خان کانام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ نیب کی درخواست پر بشریٰ بی بی کانام بھی ای سی ایل میں ڈالاجائےگا۔

نیب نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں