تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روحانی سکون کی تلاش، مایا علی نے سماجی میڈیا سے دوری اختیار کرلی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

مایا علی نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے خود کو گھر تک محدود کیا ہوا تھا اور وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کی حوصلہ افزائی کررہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں۔

مایا علی نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کچھ نا کچھ کررہا ہے، میں پہلی بھی کہہ چکی اور امید رکھتی ہوں کہ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: قرنطینہ میں کیا کام کیے جاسکتے ہیں؟ مایا علی نے بتادیا

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس کڑے وقت کو اچھے انداز سے گزارنے کے لیے ہر شخص اپنی طور پر بہترین کرنے کی کوشش کررہا ہے، میں نے بھی سوچا کہ یہ بہترین وقت ہے جب میں اپنے اندر کے (روحانی) سکون کو تلاش کروں اور خود کو بہتر کروں، اس لیے میں عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں‘۔

مایا نے لکھا کہ ’میں اللہ کا بے حد شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے اتنی رحمتوں سے نوازا، ہمیں کبھی اُن رحمتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے جو رب نے ہم پر کی ہوئی ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

Hello everyone, hope you’re all keeping well and doing great in quarantine. I know everyone is dealing with this in a different way but as I have mentioned already, there is always hope and this time shall pass too Insha ALLAH. I am going to take a short break from social media. Everyone is doing their best in their own way to deal with this time. I thought it’s the best time to detox, to find inner peace and reset my whole system. I am grateful to ALLAH for all the blessings. Sometimes we need time to think and count our blessings. My team will keep updating about the ration bags and yes I am very thankful to each and every person who has donated. This shouldn’t end until things don’t get back on track. Stay safe for yourself and for your loved ones. Talk to you all soon and love to all my fans. 😘

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

اداکارہ نے لکھا کہ اشیائے ضروریہ (راشن) کی تقسیم کے حوالے سے وہ وقتاً فوقتاً آگاہ کرتی رہیں گی۔ مایا نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو غریبوں کے لیے مشکل وقت میں امید کی کرن بن کر سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آنے کے بعد مایا علی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا

اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنے مداحوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کریں اور زیادہ سے زیادہ گھروں پر ہی قیام کریں۔

Comments

- Advertisement -