منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آنے کے بعد مایا علی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے والی نامور پاکستانی اداکارہ نے وائرس کے خوف سے پورے گھر کی دھلائی کر ڈالی۔

مایا علی حال ہی میں امریکا سے وطن واپس پہنچیں جس کے بعد انہیں نزلے اور بخار کی شکایت تھی تو انہوں نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا۔

ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ اُن کی رپورٹ نیگیٹو آئی، خوش قسمتی سے انہیں کرونا نے متاثر نہیں کیا البتہ مایا نے اس حوالے سے اپنا خوف بھی بیان کیا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا جبکہ انہوں نے اپنے گھر کی صفائی اور دھلائی بھی کرڈالی تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: اچھی خبر: مایا علی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

مایا علی نے گھر کی صفائی اور دھلائی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور مداحوں کو آگاہی دی کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا اپنے گھر کے دروازوں، سوئچ بورڈ اور دیگر اُن مقامات کو صاف کررہی ہیں جہاں ہاتھ زیادہ لگتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس نے اب پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے اب تک 11 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں