تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

میئر اور سابق کونسل ممبر اکھاڑے میں اترگئے، فاتح کون بنا؟

برازیل میں دو سیاست دان ذاتی جھگڑے کا حساب برابر کرنے کیلئے اکھاڑے میں اتر گئے، ان ڈور فائٹ میئر کے نام رہی۔

ہر ملک میں مختلف نظریات کے حامل سیاست دان آپس میں زبانی جھگڑے کرتے ہی رہتے ہیں اور جب سے سوشل میڈیا کا دور شروع ہوا ہے سیاست دانوں کے ایک دوسرے پر زبانی حملوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

برازیل میں بھی سیاست کا کچھ یہی حال ہے لیکن یہاں زبانی حملوں کے باعث نوبت اکھاڑے تک آن پہچنی ہے۔

جی ہاں! برازیل کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر نے سابق کونسل ممبر سے کیج فائٹ کا مقابلہ رکھا جسے دیکھنے کےلیے تماشائیوں کی کثیر تعداد اسپورٹس سینٹر میں جمع ہوئی۔

دونوں سیاست دانوں کے مابین پہلے کچھ ذاتی رنجش تھی جس پر پٹرول کا کام سابق کونسل ممبر ایرینومیریکو ڈا سیلوا کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو نے کیا جس میں انہوں نے دریا کنارے واقع ایک سیاحتی مقام کی بدترین صورتحال پر میونسپلٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں ڈا سیلوا کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کی دھمکی پر 39 سالہ پیگزوٹو آگ بگولا ہو گئے اور ڈی سیلوا کو فائٹ کے لیے چیلنج کیا جسے سابق کونسل ممبر نے قبول کرلیا۔

فائٹ کا انعقاد اسپورٹس سینٹر میں جہاں دونوں سیاست دانوں نے کیج میں داخل ہوتے ہی ایک دوسرے پر مکّوں اور لاتوں کی برسات شروع کردی۔

فائٹ کے تین راؤنڈ ہوئے جس میں سابق کونسل ممبر ڈی سیلوا نے میئر سماؤ پیگزوٹو کو دومرتبہ دھول چٹائی تاہم ججز نے میچ کا فاتح میئر کو قرار دیا۔

مقابلے کے بعد دونوں سیاست دانوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگایا جو پرانی دشمنی کے خاتمے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔

سیاست دانوں کے اس طرح اکھاڑے میں اترنے پر میڈیا اور کچھ شہریوں نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ہیلتھ ریگولیٹر نے کرونا وبا کے دوران ان ڈور فائٹ اور بغیر ماسک تماشائیوں کی انٹری پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فائٹ کا مقصد کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بھوک سے دوچار افراد کیلئے چندہ جمع کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -