ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ونائکن سے مشابہت رکھنے والا 60 سالہ مزدور راتوں رات ماڈل بن گیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ مزدور ممیکا یومیہ اجرت پر کام کرتا تھا مگر اب سوشل میڈیا پرسنیلٹی بن چکا ہے۔
مزدور کی وجہ شہرت کی ایک وجہ مقامی برانڈ کیلئے فوٹو بھی ہے، اس فوٹو شوٹ کےلیے ممیکا نے اپنی پرانی شرٹ اور لنگی فروخت کرکے سوٹ اور چشمہ خرید کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔
ممّیکا اپنی اس شہرت کے لیے فوٹوگرافر شیئریک وائلل کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے معمر مزدور کی شاندار تصاویر بنائیں۔
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اپنی کمپنی کیلئے ممیکا کا انتخاب بہترین ہے جس کا ثبوت سوشل میڈیا پر مقبول ہوتی ممیکا کی تصاویر ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔