منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سندھ میں انسداد ملیریا کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سندھ کے 9 سیلاب زدہ اضلاع میں انسداد ملیریا کیلئے لاروا اور مچھرمار اسپرے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں انسداد ملیریا کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 9سیلاب زدہ اضلاع میں لاروا،مچھرمار اسپرے کیا جائے گا، اضلاع میں سانگھڑ، میرپور خاص ،شہید بینظیر آباد، مٹیاری ، نوشہروفیروز، قمبر شہدادکوٹ ،جامشورو، لاڑکانہ، دادو شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاروا، مچھر مار پاوڈر متاثرہ اضلاع حکام کے حوالے کر دیا گیا، انسداد لاروا کیلئے مقامی تیارکردہ بی ٹی آئی پی کے پاوڈر استعمال ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ بی ٹی آئی پی کے پاوڈر لاروا، مچھر کش بیکٹیریا پیدا کرتا ہے اور پاوڈر میں موجود بیکٹیریا خشکی، پانی میں لاروا کی افزائش روکتا ہے،پاؤڈر میں موجود بیکٹریا لاروا کی مختلف اقسام کا خاتمہ کرتا ہے۔

مقامی انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں میں لاروا، مچھر مار اسپرے کرے گی،پاؤڈر کے استعمال سے سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا کا خاتمہ ہو سکے گا۔

بی ٹی آئی پی کے پاوڈر کا چھڑکاؤ21روز تک موثر رہتا ہے،متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سیلاب زدہ ایریاز میں پاوڈر سپرے کرے گی ، متاثرہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو پاوڈر کے استعمال پر تربیت دی گئی ہے۔۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں