تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوران آپریشن بچے کی توجہ ہٹانے کیلئے میڈیکل طالبہ کا انوکھا اقدام

اماراتی طالبہ نے دوران آپریشن بچے کو بہلانے کےلیے آپریشن تھیڑ میں گانا گانا شروع کردیا، طالبہ کی ویڈیو نے صارفین نے دل جیت لیے۔

متحدہ عرب امارات کے گلف میڈیکل کالج میں ایک شیر خوار بچے کو سرجری کےلیے آپریشن تھیڑ میں لایا گیا تو کافی ڈرا ہوا تھا اور جس کی توجہ ہٹانے کےلیے میڈیکل طالبہ کے اقدام نے دل جیت لیے۔

بچے کو بےہوشی کا انجیکشن نہیں دیا گیا تھا جس کے باعث وہ مکمل طور پر ہوش میں تھا البتہ جس جگہ سرجری کرنی تھی وہاں لوکل انستیزیا (سُن کرنے والا انجیکشن) کا انجیکشن لگایا گیا تھا۔

آپریشن کے باعث بچہ بہت ڈرا ہوا تھا جس کا دھیان ہٹانے کےلیے آپریشن تھیڑ میں موجود میڈیکل طالبہ نے بچوں کی مشہور نظم ‘بے بی شارک’ گانا شروع کردی جس نے توجہ اپنی جانب مبذول کی اور وہ خاموش ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -