کراچی : کراچی کے ساحل پر استعمال شدہ سرنجے کچرے میں پائی گئیں ، جس سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے ، وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر سرنجوں کی تصویریں جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر استعمال شدہ سرنجوں کا انکشاف ہوا ، آج صبح استعمال شدہ سرنجیں کراچی کےساحل پر کچرے میں پائی گئیں، سرنجیں کہاں سےآئیں کسی کوعلم نہیں۔
استعمال شدہ سرنجوں سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں : وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست
اس سے قبل وسیم اکرم کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیاپرسرنجوں کی تصویریں جاری کی تھیں اور انتظامیہ سے سی ویو بند کرنے کی درخواست کی تھی۔
Right now on Clifton Beach! Please listen to me, this has crossed the line of dangerous! We need to #CloseTheBeachNow #StateOfEmergency #CliftonBeachIsABioHazardZone pic.twitter.com/iLcn1kZLqY
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 3, 2019
شنیرااکرم کا کہنا تھا کہ کلفٹن کاساحل خطرناک ہوگیا ہے اسےبند کرنے کی ضرورت ہے ، سی ویو پر بڑی تعداد میں اسپتال کا فضلہ پڑا ہے ،صورتحال خراب ہوسکتی ہے، 4 سال میں سی ویو پر اس سے بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔