تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مکان پر قبضہ، میرا کی والدہ نے چار مقدمات درج کرادیے، ملزمان گرفتار

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے شاہد محمود کے خلاف چار مقدمات درج کرادیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شفقت زہرہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی 2 تھانہ میں امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت شاہد محمود اور ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے۔

اداکارہ کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری بیٹی اقصیٰ رباب جرمنی میں مقیم ہے، جس نے قرض ادائیگی کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز کی رقم مانگی، جو شاہد محمود نے منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی‘،

ایف آئی آر میں شفقت زہرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ شاہد محمود نے علم ہونے پر پیسےٹرانسفرکرنےکی حامی بھری اور پھر رقم لے کر اپنے پاس رکھ لی، ملزم نے پیسےکی واپسی تک ڈیفنس فیز 8 والا گھر استعمال کرنے کا مطالبہ بھی کیا‘۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’مقررہ وقت میں ملزم نے رقم ٹرانسفرکی اور نہ ہی گھر کا قبضہ چھوڑا،:ملزم نےجعلی کاغذات بنوا کر گھر پر قبضہ کرلیا‘۔

شفقت زہرہ نے مطالبہ کیا کہ ’گھر واگزار کرا کے اسے میرے حوالے کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے‘۔

اداکارہ کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کُل4مقدمات درج کیے،  2مقدمےتھانہ ڈیفنس بی،2 تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کئےگئے۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمات ناجائز اسلحہ، قبضہ کی دفعات کےتحت درج ہوئے۔

مقدمات درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتےہوئے5 ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ مرکزی ملزم شاہد محمود تاحال مفرور ہے۔ اداکارہ نے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر شاہد محمود کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈلوانے کے لیے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ بھی کیا ہے۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نعمان، بیگ، وقاص، سردار احمد اور امیر زادہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان پلازہ کے جعلی کاغذات تیار کر کے متاثرہ خاندان کو بلیک میل کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -