اشتہار

ایئرچیف سے اماراتی سفیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبیدالزابی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف کا پی اے ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن کا ذکر کیا گیا۔ ایئرچیف نے اتحادی ممالک سے آپریشنل و تربیتی شعبوں کی ازسرنو تشکیل کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور یواےای میں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے پاکستان یواےای کیساتھ مضبوط سفارتی،اقتصادی،دفاعی تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک میں تعلقات، علاقائی امن، سلامتی، استحکام کےامور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

ایئرچیف نے عسکری تعاون، اسٹریٹجک اتحاد ،تربیتی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق یواےای سفیر نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیرمعمولی پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، حماد عبید الزابی کی عسکری تعلقات کو فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے موجودہ دوطرفہ عسکری تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ تربیتی شعبے، نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہوا بازی کی صنعت میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کے ساتھ ساتھ پرامن اور مستحکم خطے کے لیے مل کر کام کرنے کے ایک غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں