تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں‌گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے باہمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں سعودی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، پاکستان سعودی بھائیوں کیلیے دوسرا گھر ہے، آپ سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے، ہم اپنے برادر اسلامی ملک سے تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور ملک میں سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ مقدس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے پر بلایا گیا تھا، دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب اور مفید رہا، سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا تھا، سعودی ولی عہد نے ملک میں بہت سی مؤثر اصلاحات متعارف کرائیں، ان اصلاحات سے سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا ہے، مشکل وقت میں تیل کی مؤخر ادائیگی پر فراہمی اور مالی معاونت کی، وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں، ہمارے سعودی بھائی سرمایہ کاری کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں، سعودی سرمایہ کار پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -