پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

محبوبہ مفتی مودی سرکار پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی موجودہ صورت حال اور ہندو مسلم کشیدگی پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مودی سرکار پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا سے گففتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندو مسلم فسادات سے بی جے پی کو فائدہ ہوتا ہے پلوامہ حملے پر آج تک سوالات اُٹھتے ہیں اس حملے سے بھی بی جے پی نے فائدہ اُٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی مجرم عناصر کو سہارا دیتی ہے ان کی پشت پناہی کر کے انہیں اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی نے ‘مودی حکومت’ کو خبردار کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل محبوبہ مفتی نے ٹی وی شو میں پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی اینکر کو چپ کرادیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن امریکا، چین، روس ، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بھارتی اینکر کے طنز کےجواب میں کہا تھا کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے عقل کی بات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں