تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دیوار پر چپکا کریلا کتنے میں فروخت ہوگا؟ مہوش حیات کا سوال

کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے دیوار پر ٹیپ سے چپکے کیلے کی قیمت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ  پھر کریلا کتنے کا فروخت ہوگا۔؟

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں اطالوی فنکار موریزیو کیٹلان کے فن کی خوب پذیرائی ہوئی کیونکہ انہوں نے کیلے کو دیوار پر ٹیپ کی مدد سے چسپاں کیا ہوا تھا۔

حیران کن طور پر اس کیلے کو 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر خریدار گیا جو بہت زیادہ قیمت بنتی ہے۔ مصور کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا ٹیپ تیار کیا جس کی مدد سے کیلے کو دیوار پر چپکایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دیوار پر ٹیپ سے لگا کیلا 1 کروڑ سے زائد قیمت پر فروخت

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خود آرٹ کو بہت پسند کرتی ہوں مگر آجکل ہونے والی چیزوں کو سمجھنا بہت مشکل ہورہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں خود آرٹسٹ بننے کا سوچ رہی ہوں اور پھر دیوار پر کریلا لگا دوں گی، جب کیلا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت ہوسکتا ہے تو دیوار پر چسپاں کریلا کتنے میں فروخت ہوگا‘۔

Comments

- Advertisement -