تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مہوش حیات بھی رض احمد کی ہم آواز بن گئیں

کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی برطانوی اداکار رض احمد کی مسلمانوں کے لیے کوششوں کی معترف ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسلمانوں کے لیے غلط بیانی اور اس سے اسلاموفوبیا کو کس طرح اکسایا جارہا ہے یہ معاملہ میرے لیے ایک اذیت ناک امر ہے۔‘

مہوش حیات نے لکھا کہ ’رض احمد نے مثبت اقدام کیا جسے دیکھ کر خوشی ہوئی، حقیقی طور پر یہ ایک بہترین لمحہ ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب ہماری انڈسٹری کو بھی اس معاملے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی ہمیں جیسے دکھایا جاتا ہے اس کے خلاف بولنے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اب ہمیں پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں فلموں کی ضرورت ہے، میں نے اوسلو میں 2019 میں اس چیز کی وکالت کی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی اداکار رض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کا آغاز کردیا۔

اداکار رض احمد کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اداکاروں، مصنفوں اور پروڈیوسرز کو فلم اور ٹی وی کے کاروبار میں شامل کرنے کے لیے فنڈ کی مدد سے ہمیں مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی کے انداز کو بدلنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -