پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔ اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ ہفتے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے لگائی گئی لوکیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر میں مہوش حیات نے خوبصورت مغربی لباس زیب تب کیا ہے۔ ان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ مداح اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کچھ روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں مداح کو ایک تقریب میں فوٹو سیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھا کر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی یہ کوشش ناکام بنا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ مہوش حیات نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن اس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔