ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ کا لقب دے دیا، ملاقات کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور بھارتی ریپر یو یو ہنگی سنگھ اور پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کی ایک ساتھ تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یو یو ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں مہوش حیات کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں بھارتی ریپر نے لکھا کہ میں زندہ دل مہوش حیات کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے صوفی، شاعری اور میوزک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

یو یو ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ قرار دے دیا، تصویر وائرل

ادھر، مہوش حیات نے بھی یو یو ہنی سنگھ کی مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شارٹ انسٹاگرام اسٹوری پر لگایا اور انہیں اپنے لیے متاثر کُن قرار دیا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ ’آخرکار آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔ آپ ایک ناقابل یقین اور حقیقی انسپریشن ہیں۔‘

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہیں وہیں ان کا ماننا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں پہلی بار ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ ’زندہ دل‘ کے عنوان سے یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات مشترکہ گانا ریلیز کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں