تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سیلفی لینے کا جنون، دلہن سمیت تین افراد دریا میں‌ ڈوب کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع دریا پر تفریح کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے 6 افراد نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو اسی دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سیلفی لینے کے دوران خاتون کا پیر پانی میں موجود گھڑے میں گیا تو اُن کا توازن بگڑ گیا جس کے باعث تمام لوگ دریا میں ڈوب گئے، خاتون کے شوہر نے ایک عورت کو بچایا البتہ اُن کی نوبیاہتا اہلیہ اور ایک چودہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے نوجوان اکثر اپنی تصاویر لینے کے دوران کسی بھی حد سے گزر جاتے ہیں جس کی وجہ سے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں۔

رواں سال مئی میں تین نوجوان ٹرین کی پٹری پر سیلفی لینے کی کوشش کررہے تھے کہ ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا، یہ واقعہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہی پیش آیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 کے قریب نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -