تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا چاند انسانی نیند پر اثر انداز ہوتا ہے؟ جانئے اہم تحقیق

سائنسدانوں نے چاند اور انسانی نیند کے درمیان پُراسرار تعلق دریافت کرلیا ہے۔

یہ تحقیق ٹوٹل اینوائرنمنٹ نامی جرنل میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ چاند کی پیدائش سے لے کر چودھویں کے چاند بننے تک کا دورانیہ خاص طور پر مردوں کی نیند پر اثرانداز ہوسکتا ہے، تاہم اس کا اثر خواتین پر کم ہوتا ہے۔

مذکورہ تحقیق سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی، اس ضمن میں 492 خواتین اور 360 مردوں کا باقاعدہ سروے کیا گیا جس کے نتائج پچھلے مشاہدات سے قدرے مختلف و مخالف تھے۔

ما ہرین نے چڑھتے چاند کی راتوں میں تمام خواتین اور مردوں کی نیند ریکارڈ کی، اس دوران مردوں کی نیند متاثر ہوئی، اسی طرح قمری دورانیے کے دوسرے نصف یعنی ڈھلتے ہوئے چاند کی راتوں میں بھی یہ تجربہ دہرایا گیا تاہم اس عرصے میں مردوں اور خواتین کی نیند پر کچھ خاص اثرات سامنے نہیں آئے، اسی بنا پر تحقیق کے سربراہ کرسچیان بینیڈکٹ نے کہا کہ چاندنی راتیں نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں اور اس مسئلے پر مزید تحقیق پر زور بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سورج کے مقابلے میں چاند گرہن تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں؟

اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی لیکن خیال ہے کہ بڑھتے ہوئے چاند کی منعکس شدہ روشنی مردوں کی مختلف دماغی کیفیت کی بنا پر ان کی نیند متاثر کرتی ہے۔

چڑھتے چاند کا عمل ’’ویکسنگ‘‘ کہلاتا ہے جس میں اس سے منعکس ہونے والی روشنی بتدریج بڑھتی جاتی ہے، اس دوران رات دیر تک چاند کی روشنی دکھائی دیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -