تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یورپی یونین کی کرونا سے بچاؤ کی گولی استعمال کرنے کی تجویز

یورپین یونین ڈرگ اتھارٹی نے کرونا سے بچاؤ کی گولیوں کے استعمال کی اجازت دے دی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ڈرگ واچ ڈاگ نے جمعے کے روز انسداد کرونا کی گولی ’میرکس‘ کی ہنگامی صورت میں استعمال کی اجازت دے دی۔

یورپی یونین کے ماہرین نے امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اس گولی کے استعمال کی اجازت اُس وقت دی جب یورپ میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کا کہنا ہے کہ اس گولی کی منظوری نہیں بلکہ استعمال کی تجویز دی گئی تھی، جس کے بعد یورپی یونین میں شامل 27 ممالک اسے صورت حال دیکھ کر استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا سے بچاؤ کی گولی، قیمتوں سے متعلق اعلان

ای ایم اے نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کیں، جس کے مطابق حاملہ اور مانع حمل کی گولیاں کھانے والی خواتین  کے لیے اس کا استعمال ممنوع اور خطرناک ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی نے کرونا سے بچاؤ کے لیے دو گولیاں تیار کی ہیں، جسے ماہرین نے کرونا کے خلاف مؤثر قرار دیا اور بتایاکہ ان کے استعمال سے اموات کی شرح میں کمی آئی جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریض بھی شفا یاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا علاج کیلیے نئی دوا منظور

یہ گولی عام دوا کی طرح منہ سے کھائی جا تی ہے، جو مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے جس کے بعد کرونا کے اثرات کم یا ختم ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اس گولی کو منظور کی اجازت دی اور اب وہاں باقاعدہ اسے استعمال کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -