اشتہار

لبنان میں شہاب ثاقب گرنے کا خوبصورت منظر، شہری حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت : شہاب ثاقب کا گرنا بعض اوقات خوبصورت منظر بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر یہ حجم میں بڑا ہو تو زمین کے لیے خوفناک بھی ثابت ہوسکتا ہے، لبنان میں ایسے ہی شہاب ثاقب کے گرنے کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا گیا۔

لبنان میں کوہ سانٹین کے قریب رات کو دوران سفر ایک شہری کو روشنی کا گولہ آسمان سے زمین کی جانب گرتا ہوا نظر آیا جسے گاڑی کے ڈیش بورڈ میں نصب کیمرے نے قید کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرر نامی لبنانی شہری کوہ سانٹین کے قریب سے اپنی گاڑی میں گزر رہا تھا کہ اچانک آسمان سے زمین کی جانب سے روشنی آتی ہوئی نظر آئی۔

- Advertisement -

شہاب ثاقب زمین کے قریب آتے ہی پھٹ جاتا ہے اور سبز و نیلی روشنی آسمان پر پھیل جاتی ہے۔

شہاب ثاقب کو اس سے قبل اسرائیل، قبرص، ترکی اور امریکا میں فلمایا گیا ہے لیکن لبنان میں نظر آنے والا شہاب ثاقب بہت واضح طور پر فلمایا گیا ہے۔

لبنانی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب فلمایا گیا یہ سب سے بڑا شہاب ثاقب ہے۔

لبنانی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اب تک سب سے خوبصورت چیز دیکھی ہے۔

خیال رہے کہ خلا سے مختلف سیارچوں کا زمین کی طرف آنا معمول کی بات ہے، ہر روز خلا سے تقریباً 100 ٹن ریت اور مٹی زمین سے ٹکراتی ہے۔

سال میں صرف ایک بار کسی کار کے جتنی جسامت رکھنے والا سیارچہ زمین کے قریب آتا ہے لیکن یہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی تباہ ہوجاتا ہے اور کبھی بھی زمین کی سطح سے نہیں ٹکراتا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ زمین سے اوپر اس کی فضا ایسی ہے جو سیارچوں کو زمین کی طرف آنے سے روک دیتی ہے اور فضا میں موجود گیسیں سیارچوں اور خلا سے آنے والے پتھروں کی تباہی کا سبب بن جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں