اشتہار

کراچی میں بارش : محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش اوربوندا باندی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل تشکیل پاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں غیرمتوقع اورغیرمعمولی بارشیں جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانےوالاہواکے کم دباؤکاسسٹم سندھ میں موجودہے ، جس کے باعث کراچی میں آج ہلکی بارش اوربوندا باندی کاامکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کےباعث دن میں مطلع ابرآلوداور جزوی ابرآلودرہےگا تاہم کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کےبادل تشکیل پاسکتےہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور دن میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

دوسری جانب طاقتورمغربی سسٹم کے زیر اثر سندھ کے مختلف شہروں میں پھر ژالہ باری ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں