تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، تیز بارشوں کے اسپیل کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا مشرقی سندھ میں آنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران چند مقامات پر درمیانی اور تیز بارش متوقع ہے، بارش کے باعث کراچی، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کےنشیبی علاقےزیر آب آسکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 10 یا 11 اگست سے کراچی میں ہیوی اسپیل کی پیش گوئی کی اور کہا آج مطلع ابر الود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے باعث تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص ، بدین،ٹنڈو محمد خان میں 5 سے 9 اگست تک ہلکی اور تیزبارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہیار، حیدرآباد ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، سجاول ، سانگھڑ ، بینظیرآباد ، خیرپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد ، دادو، جامشورو اور قمبرشہداد کوٹ میں بھی بارشیں ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -