11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی والے تیار ہوجائیں ، بارش کا ایک اور اسپیل متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش برسانے والے سسٹم کے سیل کی حرکت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارش کا ایک معمولی اسپیل متوقع ہے، بارش برسانے والے سسٹم کے سیل کی حرکت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات ختم ہوچکے تاہم بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں ہی آج رات غیر فعال ہوجائے گا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی وتیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش برسانےوالا سسٹم سونمیانی (بلوچستان ) سے کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم فعال ہونے کی صورت میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لکی مروت میں گزشتہ شام سے موسلادار بارش اور ژالہ باری جاری ہے ، بارش کے باعث طغیانی سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں